لاہورآرٹس کونسل ملازمین کا حقوق سلب کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ  

    لاہورآرٹس کونسل ملازمین کا حقوق سلب کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ  
    لاہورآرٹس کونسل ملازمین کا حقوق سلب کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ  

  


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل کے ملازمین اور افسران نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان کے ناروارویے اورسٹاف کے حقوق سلب کرنے خلاف الحمرا میں احتجاجی مظاہر ہ کیاجس میں الحمرا مال روڈ اور کلچرل کمپلیکس کے تمام ملازمین شامل تھے۔ملازمین کاکہناتھاکہ لاہورآرٹس کونسل بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کی روشنی میں سٹاف کو ہر سال لیواینڈ کیشن منٹ اور ٹائم دیا جاتاتھا تاہم رواں برس اطہر علی خان نے لیواینڈ کیشن منٹ اور اوور ٹائم دینے سے انکار کردیاہے۔اس کے علاوہ ہفتے اور اتوار کو چھٹی کے روزبھی ڈیوٹی کراتے ہیں۔اس کے علاوہ سٹاف کی بے عزتی کرکے ان کی عزت نفس مجروح کی جاتی ہے۔بتایاگیاہے ڈائریکٹرآرٹ اینڈکلچر ذوالفقارعلی زلفی کی مداخلت پر ملازمین نے دھرنا ختم کردیاتاہم اپنے مطالبات پیش کئے اور مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے۔اس سلسلے میں اطہر علی خان سے رابطہ کیا تاہم وہ تقریب میں موجود تھے اور انہو ں نے کہا کہ میں شور میں کوئی بات نہیں کر سکتا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرنے اپنے موقف میں کہا ہے کہ ملازمین کا لیواینڈکیشن منٹ کا مسئلہ تھا۔میں نے اس حوالے سے چیئرپرسن الحمرا سے بات کی تھی اورانہوں نے کہا تھاکہ بجٹ ملے گا تو ملازمین کو پیسے جائیں گے تاہم اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

مزید : کلچر