جرائم میں ملوث ہونے کا الزام، کرغزستان کے سابق صدر کو گرفتار کر لیا گیا

جرائم میں ملوث ہونے کا الزام، کرغزستان کے سابق صدر کو گرفتار کر لیا گیا

شلک (آن لائن) کرغزستان کی سکیورٹی فورسز نے سابق صدر آتمباتیوف المابیک کی رہائش گاہ پر اچانک حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس دوران جھڑپ میں ایک افسر ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق صدر آتمباتیوف نے سکیورٹی فورسز کے حملے کے دوران خود کو قانون کے حوالے کر دیا  اور انہیں دارالحکومت بشلک لے جایا گیا۔ موجودہ صدر جینیکوف کاکہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث سابق صدر گواہ کے طور پر مطلوب تھے۔

مزید : عالمی منظر