میانمر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد کی نقل مکانی 

میانمر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد کی نقل مکانی 

رنگون(آئی این پی)میانمر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 30 ہزار افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، درجنوں گھرپانی میں ڈوب گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمر ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ حکام نے تیس ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔بارش کے باعث مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا، ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید : عالمی منظر