کینیا، خاتون رکن ا کو شیر خوار بچہ ساتھ لانے پر ایوان سے باہر نکال دیا

کینیا، خاتون رکن ا کو شیر خوار بچہ ساتھ لانے پر ایوان سے باہر نکال دیا

نیروبی(آئی این پی) کینیا میں خاتون رکن اسمبلی کو شیر خوار بچہ ساتھ لانے پر ایوان سے باہر نکال دیا گیا، خاتون نے کہا میرے پاس بچے کو پارلیمنٹ میں لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھاجبکہ ایم پی اے زلیخہ حسن سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے احتجاجاباقی خواتین ممبران بھی باہر آگئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کی خاتون رکن پارلیمنٹ زلیخا حسن اپنے پانچ ماہ کے بچے کو گود میں لے کر پارلیمنٹ کے سیشن میں حصہ لینے پہنچیں تو اسپیکر نے انہیں باہر نکل جانے کی ہدایت کی جب کہ اسپیکر کے فیصلے پر ایوان میں موجود دیگر اراکین نے شدید احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی پارلیمنٹ میں پڑوسی ملک صومالیہ کے ساتھ سرحدی تنازع پر بحث جاری تھی کہ خاتون کے بچہ ساتھ لانے پر اسپیکر نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باہر جانے کا کہا جس پر ایوان میں شور شرابا ہوگیا۔خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا ان کے پاس بچے کو پارلیمنٹ میں لانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور وہ پارلیمنٹ کے سیشن سے غیر حاضری نہیں چاہتی تھیں۔تایم اسپیکر نے خاتون کا مقف ماننے سے انکار کرتے ہوئے بچہ ایوان میں لانے کو ایک بے نظیر اقدام قرار دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ بچے کا خیال رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔اسپیکر کے فیصلے پر اراکین پارلیمنٹ نے اجلاس کا واک آؤٹ کردیا اور اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خیال رہے یہ واقعہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے دوران پیش آیا، پارلیمنٹ میں اس واقعے کے پیش آنے کے بعد بعض اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ میں بچوں کو دودھ پلانے کے لیے ایک الگ جگہ مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزید : عالمی منظر