" پاکستان کا یہ اقدام درست نہیں اور وہ نظرثانی کرے کیونکہ ۔ ۔ ۔" شیخ رشید کے اقدامات پر بھارت نے ایک مرتبہ پھر ڈھٹائی کی انتہا کردی

" پاکستان کا یہ اقدام درست نہیں اور وہ نظرثانی کرے کیونکہ ۔ ۔ ۔" شیخ رشید کے ...

  


نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مودی سرکار کی کشمیر دشمن قانون سازی پر احتجاجاً سمجھوتہ ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس کی بندش پر بھارت کا موقف بھی آگیا اور روایتی ہٹ دھرمی دکھاتےہوئے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ  بھارت کی قانون ساز اسمبلیوں کی قانون سازی پر پاکستان کا اعتراض درست نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستان کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس ٹرین سروس بند کرنے کو یک طرفہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی ہے۔ترجمان وزرات خارجہ رویش کمار نے مزید کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی 2 ٹرین سروسز کو ہم سے مشاورت کیے بغیر بند کر دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان نے لاہور سے دہلی چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور کھوکھرا پار سے جودھ پور چلنے والی تھر ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ دونوں ٹرین سروسز بالترتیب 22 جولائی 1976ء اور 18 فروری 2006ء سے چلنا شروع ہوئی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...