افغان کرکٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی جو چھپ چھپ کر پشاور میں پریکٹس کرنے لگے ، تہلکہ خیز انکشاف

افغان کرکٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی جو چھپ چھپ کر پشاور میں پریکٹس کرنے لگے ، تہلکہ ...
افغان کرکٹ ٹیم کے وہ کھلاڑی جو چھپ چھپ کر پشاور میں پریکٹس کرنے لگے ، تہلکہ خیز انکشاف

  


پشاور(آئی این پی) پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیلنی پر سیکھنی ضرور ہے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوہرہ میعار بے نقاب ہو گیا۔ پاکستان میں سیکیورٹی کو جواز بنا کر میچز نہ کھیلنے والے کھلاڑی غیرقانونی طور پر پشاورمیں پریکٹس کرتے دیکھے گئے ہیں۔ افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد میڈیا سے چھپ کر درخواست کرنے لگے کہ میرے لیے افغان کرکٹ بورڈ میں مسئلہ بن جائے گا ویڈیو نہ بنائیں۔ دوسری جانب حکام بے خبر ہیں کہ افغان کھلاڑی کو کس نے پشاور میں کھیلنے کی اجازت دی؟ پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاورآ کر کھیلتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...