مریم نواز کی پیشی لیکن دراصل عظمیٰ بخاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ کیوں مارا ؟ خود ہی اصل وجہ بتادی

مریم نواز کی پیشی لیکن دراصل عظمیٰ بخاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ کیوں مارا ؟ ...
مریم نواز کی پیشی لیکن دراصل عظمیٰ بخاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ کیوں مارا ؟ خود ہی اصل وجہ بتادی

  


لاہور( نمائندہ خصوصی،کر ائم رپو رٹر ) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار کو تھپڑ میرے ساتھ تضحیک آمیز حرکت کرنے کی وجہ سے مارا،پولیس کو غیر سیاسی کرنے کا نعرہ لگانے والے آج خواتین کے عزتوں پر حملے کرارہے ہیں،پولیس اہلکار نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور دھکا دیا۔میں احتساب عدالت لاہور جارہی تھی تو پولیس اہلکاروں نے مجھے زبردستی روکا۔پولیس کی جانب سے لیگی ورکرز پر تشدد قابل مذمت ہے۔عظمیٰ بخاری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہانئے پاکستان میں سیاسی خواتین ورکرز کی بھی عزت محفوظ نہیں رہی۔سلیکٹڈ وزیر اعظم کےخلاف اپوزیشن کا جو بھی مرد یا عورت بولے گا اس کی زبان پر تالہ لگادیا جائے گا۔نواز شریف اور مریم نواز کو تنہا کرنے کا سلیکٹڈ وزیراعظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دینگے۔مسلم لیگ ن کا ورکر اپنی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے۔مزید براں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت کے باہر پہنچنے والی (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری پولیس دھکم پیل اور غیر مناسب سلوک کی وجہ سے بے ہوش ہو گئیں جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...