اگرکوئی تکلیف پہنچے تو کہیں انا للہ وانا الہ راجعون،امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ

اگرکوئی تکلیف پہنچے تو کہیں انا للہ وانا الہ راجعون،امام الشیخ محمد بن حسن ...
اگرکوئی تکلیف پہنچے تو کہیں انا للہ وانا الہ راجعون،امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ

  


مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، مومن ایک دوسرے کیلئے مغفرت کی دعا کرے،اگرکوئی تکلیف پہنچے تو کہیں انا للہ وانا الہ راجعون،مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کریں، نماز قائم کریں اور برائی کو روکیں ،اہل ایمان اللہ سے رحمت مانگیں،فرشتے اہل ایمان کیلئے رحمت کی دعا کرتے ہیں،امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا کہ ہمیں اللہ کی رحمت کی طرف توجہ کرناچاہیے،اپنے گناہوں سے توبہ کرو، اللہ کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں،امام الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ نے کہا کہ حجاج کرام ،آپ لوگ وہاں موجود ہیں جہاں رحمتوں کا نزول ہورہاہے،حجاج کرام دعا میں مشغول رہیں،سب کیلئے دعائیں کریں۔

مزید : اہم خبریں /عرب دنیا