انڈیا یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا،بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے: جنرل (ر) عبد القیوم

انڈیا یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا،بھارتی اقدامات سے خطے کے ...
انڈیا یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا،بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے: جنرل (ر) عبد القیوم

  


پنڈی گھیب(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ ن  کے رہنما اور چیئرمین قائمہ کمیٹی سینٹ لیفٹینٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیروں پر مظالم بند کرے، بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے،بھارت یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان کشمیریوں کےساتھ ہے،کشمیریوں کے قتل عام اور کشمیر کے متعلق آرٹیکل 370کے خاتمے پر عالمی ادارے نوٹس لیں، کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی ہے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارجیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پنڈی گھیب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر لیفٹینٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے  کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کے دوران ہزاروں بے گناہ افراد کو قتل کیا،بھارتی فورسز خواتین کی عصمت دری ، مسلمانوں کی نسل کشی ، بچوں کو زبردستی غائب کرنے اور ہند وں کی ناجائز آبادکاریوں جیسے جنگی جرائم میں ملوث ہے،کشمیر کے مسلمان 70سالوں سے آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے،بھارت ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا،پاکستانی عوام حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کیلئے پر عزم ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے، پاکستان کشمیر کی ساسی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اٹک