مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،جنگ ناگزیر ہوئی تو دریغ نہیں کرنا چاہئے:مولانا عبد الغفور حیدری

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،جنگ ناگزیر ہوئی تو ...
مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،جنگ ناگزیر ہوئی تو دریغ نہیں کرنا چاہئے:مولانا عبد الغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام  ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ جب تک مسئلہ کشمیرکشمیریوں کے رائے کے مطابق حل نہیں ہوتاخطہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا،کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لئے پاکستانی قوم آخری حدتک جاسکتی ہے، اس کے لئے اگرجنگ بھی ناگزیرہوئی تواس سے بھی دریغ نہیں کرناچاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے مولانا  عبد الغفور حیدری کاکہنا تھا کہ ہندوستان کاحالیہ اقدام اس کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے،جس سے کشمیریوں کی تحریک پرکوئی فرق نہیں پڑے گابلکہ جدوجہدآزادی میں مزیدتیزی آئے گی،تنازعہ کشمیرمیں اصل فریق کشمیری ہیں اس کے بعدپاکستان پھرہندوستان یاچین فریق شمارہوں گے اقوام متحدہ کے قراردادوں کواگردیکھاجائے تو اس میں کشمیروں کوحق خودارادیت دی گئی ہے اب اس فیصلہ کاحق کشمیری عوام کودیناچاہئے کہ وہ خودمختارکشمیرچاہتے ہیں یاپاکستان اورہندوستان میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ ہماری نظرمیں کشمیرکسی صورت ہندوستان کاحصہ نہیں،بھارت نے زبردستی اورناجائز طریقے سے اپنے آئین میں ترمیم کرکے جموں اورلداخ کوہندوستان میں شامل کرلیاہے جسے نہ صرف کشمیری مستردکریں گے بلکہ کوئی بھی سنجیدہ طاقت اسے تسلیم نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیاپرہراعتبارسے واضح ہے کہ کشمیرہندوستان کانہیں بلکہ پاکستان کاحصہ ہے کیونکہ جس طرح کشمیرکے دریاپاکستان میں داخل ہوتے ہیں اسی طرح کشمیریوں کے دل بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،انہیں کوئی بھی طاقت بزور بازو  پاکستان سے جدانہیں کرسکتی، کشمیراب بھی پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیری عوام کوحق خودارادیت دلانے کے لئے پاکستانی قوم آخری حدتک جانے کے لئے تیارہے، کشمیری عوام کی آزادی کے لئے اگرجنگ بھی ناگزیرہوئی توا س سے بھی دریغ نہیں کرنا  چاہئے ۔