عظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے:شہباز شریف

عظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ...
عظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے:شہباز شریف

  


لاہور(ڈیلی  پاکستان آن  لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر   قائد شہباز شریف نے کہا ہے کہعظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے،کارکن ہمارے سر کا تاج اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،کارکن اپنے حوصلوں سے شہری آزادیوں اور حق گوئی کی نئی تابندہ تاریخ لکھ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق  وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کی صوبائی سیکرٹری  اطلاعات اور رکن اسمبلی عظمی بخاری کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔شہباز شریف نے پولیس کی بدسلوکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک اور افسوسناک عمل ہے،عظمی بخاری او ردیگر خواتین کارکنوں پر بہیمانہ تشدد فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے،کارکن ہمارے سر کا تاج اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،کارکن اپنے حوصلوں سے شہری آزادیوں اور حق گوئی کی نئی تابندہ تاریخ لکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ ماؤں بہنوں کو عزت دی اور احترام کیا۔انہوں نے  کہا کہ عمران خان کی حکومت میں سیاسی ورکرزخواتین پر تشدد کیاجارہا ہے،عظمی بخاری کو ابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دی جارہی،ایک سادہ کاغذ پر جعلی رپورٹ بنا کر دینا بزدلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت سے اب سیاسی خواتین ورکرز بھی محفوظ نہیں رہی، رکن اسمبلی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ابھی تک کاروائی نہیں گئی،مسلم لیگ (ن)اس اہلکار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور