اسلام پورہ کے علاقہ میں نوجوان لڑکی فائرنگ سے قتل، ملزمان موقع سے فرار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سلام پورہ کے علاقہ میں نوجوان لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیو ر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان لڑکی نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے کار میں سوار ہو کر کر اسلام پورہ علاقہ سگیاں پل کے قریب سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو روک کرپہلے اس سے کوئی بات کی اور بعد ازاں فائرنگ کردی جس سے لڑکی موقع پر ہی چل بسی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی ملتان روڈ پارک ویو سوسائٹی کی رہائشی تھی اور اس کی شناخت آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیو ر کو حراست میں لے لیا ہے۔