عید کے تینوں دن پورے ملک میں لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوگی:عمر ایوب خان

عید کے تینوں دن پورے ملک میں لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوگی:عمر ایوب خان
عید کے تینوں دن پورے ملک میں لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوگی:عمر ایوب خان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی،پٹرولیم وقدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عید کے تینوں ایام کے دوران اتور 11اگست کی شام سے لیکر بدھ 14اگست کی شام تک پورے ملک میں لوڈ مینجمنٹ نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وزارت توانائی نے عید الاضح کے موقع پر 11اگست کی شام سے لے کربدھ 14اگست کی شام تک ملک میں لوڈ مینجمنٹ نہیں نہیں ہوگی اور کسی قسم کی خرابی کی صورت میں ہماری ٹیمیں ہر وقت تیار ہیں جو صارفین کی اطلاع پر بجلی کی بحالی کیلئے فورا کام کریں گی اوراس حوالے سے عید کے دنوں کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں اور مانیٹرنگ کا انتظام کیا جا چکا ہے۔انہوں  نے کہاکہ گذشتہ 9مہینوں میں پچھلے سال کی نسبت 121102ملین( 121.1ارب)روپےآمدنی میں اضافہ لائن لاسسزمیں 1.4%کمی کی وجہ سے 16000 ملین(16ارب)روپےاضافی ریونیو ،36ہزار بجلی چوری کی  ایف آئی  آرز اور5318  بجلی چوروں کی گرفتاری،  ایک  لاکھ پانچ  ہزار  776شکایت کاازالہ تاریخ کی بلندترین 23049 میگاواٹ بجلی ترسیل یہ ہے پاورڈویژن کی تبدیلی کا  سفر    اور صرف وزیر اعظم  عمران خان کی بھر پور سپورٹ  ،سیکرٹری پاور عرفان علی  اور سٹاف کی محنت سے ممکن ہوا  ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد