قوم کو کٹے، انڈے اور مرغیاں دینےکاوعدہ بھی دھوکہ نکلا،پلوشہ خان نےشجرکاری مہم کو بلین ٹریز کےبعدلوٹ مارکی ایک اورواردات قرار دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نےوزیراعظم کی شجر کاری مہم کوبلین ٹریز کے بعدلوٹ مار کی ایک اورواردات قرار دیتےہوئےکہاکہ کے پی میں ہونے والا یہ واقعہ ابھی شروعات ہے،پی ٹی آئی والوں کو اس طرح کے مناظر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کےمطابق پلوشہ خان نےکہاکہ عمران خان کی حکومت ہی جعلی مینڈیٹ جھوٹےنعروں اوردھوکہ دہی کی بیساکھیوں پرکھڑی ہے، ایک ارب درخت جادو کے ذریعے اگائے گئے اور عوام کی نظروں سے اوجھل رہے،ایک کروڑ گھر دینے کا دھوکہ دے کر عوام سے اربوں روپے بٹورے گئے جبکہ دو سال گزر جانے کے باوجود ایک بھی پاکستانی کو گھر نہیں ملا قوم کو کٹے، انڈے اور مرغیاں دینے کا وعدہ بھی دھوکہ نکلا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ کے پی میں عوام نے کالے جھنڈے اٹھا کر پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا استقبال کیا پھر جھنڈوں کو ڈنڈے بنا کر ٹائیگرز کی خوب دھلائی کی، کے پی میں ہونے والا یہ واقعہ ابھی شروعات ہے،پی ٹی آئی والوں کو اس طرح کے مناظر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کا شو پٹ کر مک چکا ہے،عوام مہنگائی، بیروزگاری کی چکی میں پِس رہے ہیں، وفاق، کے پی اور پنجاب میں سرکاری ملازمین کا معاشی استحصال کیا جا رہا ے، نہ ان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے اور ان کو انکو سالانہ انکریمنٹ سے ہی محروم کر دیا گیا ہے۔ پلوشہ خان نےکہاکہ ٹائیگر فورس کو پالنےکےلئےقومی خزانےپر ڈاکہ ڈالاجارہاہےاور ضروریات زندگی کی اشیاکو مہنگا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارے جا رہے ہیں۔