قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس(آج) پیر کو ہوگا، اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری وقف پراپرٹیز اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹرسٹ بل 2020 زیر غورآئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں دو حکومتی بل اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری وقف پراپرٹیز اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ٹرسٹ بل 2020 زیر غور آئیں گے۔ گزشتہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور وزارت قانون کے حکام کی عدم شرکت کے باعث یہ بل مؤخر کردیے گئے تھے اور ارکان نے احتجاج کیا تھا کہ اگر وزیراخلہ اجلاس میں نہیں آتیتو سیکرٹری داخلہ کو اجلاس میں اپنی حاضری ی یقینی بنانی چاہیے۔(آچ)