افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان کے400قیدیوں کو رہا کیا جائے،لویہ جرگہ نے فیصلہ سنا دیا
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان میں مستقل قیامِ امن کےلیےایک اوربڑی پیش رفت سامنے آگئی، افغان لویہ جرگہ نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لویہ جرگہ کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان کے400قیدیوں کو رہا کیا جائے، طالبان بھی افغان قیدیوں کو رہا کریں، طالبان قیدیوں کو قومی اور بین الاقوامی ضمانت پررہائی دی جائے۔لویہ جرگہ کےمطابق پڑوسی ممالک افغانستان میں قیام امن کے لیے تعاون کریں۔ چیئرمین لویہ جرگہ عبداللہ عبداللہ نے اہم فیصلے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ لویہ جرگہ کافیصلہ تاریخی ہے۔