کورونا سے جلد مکمل نجات حاصل کرلیں گے، اداکارہ کنزی ملک

کورونا سے جلد مکمل نجات حاصل کرلیں گے، اداکارہ کنزی ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر) ٹی وی کی سینئر اداکارہ کنزیٰ ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے مجھ سمیت ہر کوئی دعا گو ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس وبا سے ہمیشہ کیلئے نجات دے۔ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔میں ان دنوں لاہور اور کراچی میں بنائے جانے والے ڈراموں میں کام کررہی ہوں۔کرونا وائرس میں کمی کے بعد ایک بار پھر ڈراموں کی ریکارڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور ایک بار پھر حالات معمول پر آتے جا رہے ہیں۔

۔اس کے باوجود ہر صورت میں احتیاط لازمی ہے۔کنزیٰ ملک نے کہا کہ میں کراچی منتقل نہیں ہوئی لیکن وہاں زیادہ کام ہونے کی وجہ سے آنا جانا لگا رہتا۔اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ لاہور جیسا شہر پوری دنیا میں کہیں نہیں۔ شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

مزید :

کلچر -