پاکستان نے انگلینڈ سے جیت کا موقع گنوا دیا،وسیم اکرم

            پاکستان نے انگلینڈ سے جیت کا موقع گنوا دیا،وسیم اکرم

  

 مانچسٹر(نیٹ نیوز) مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے جیت کا سنہری موقع گنوا دیا ہے  کپتان اظہر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہرعلی کو کئی مواقع ملے لیکن وہ فائدہ نہیں اٹھا سکے، شکست سے شائقین کرکٹ اور پاکستان ٹیم کو تکلیف ہوئی ہوگی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے پہلے ٹیسٹ میں شکست پر کپتان اظہرعلی کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کپتان نے موقع کھو دیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک اظہرعلی کی کپتانی کا تعلق ہے انہیں کئی مواقع ملے لیکن وہ فائدہ نہ اٹھاسکے۔

، جب کرس ووکس بیٹنگ کے لیے آئے تو انہیں سیٹ ہونے دیا گیا نہ باونسرز نہ شارٹ بالزکرائے گئے جس کی وجہ سے پارٹنرشپ لگ گئی توکچھ بھی کارآمد نہ رہا اور میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم قدرتی صلاحیتیوں، غیریقینی اور اٹیک کا نام ہے وسیم اکرم نے کہا کہ 17 سالہ نسیم شاہ کی سپیڈ 90 میل فی گھنٹہ اور 20 سالہ شاہین آفریدی کی 88 میل فی گھنٹہ ہے، صورتحال کچھ بھی ہو انہیں 18،20 اوورز کرنے چاہئیں تھے وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے پاس ابھی سیریز میں واپسی کا موقع موجود ہے مگر اس کے لئے بہت زیادہ محنت سے میدان میں اترنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -