پاکستان کی شکست پر بہت دکھ ہوا، بسمہ معروف

      پاکستان کی شکست پر بہت دکھ ہوا، بسمہ معروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان کی شکست پر بہت دکھ ہوا ہے امید تھی کہ پاکستان کی ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں برتری قائم کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے مگر ہمیں ہمت نہیں ہارنی امید ہے کہ اگلے ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم جیت کر سیریز میں واپس آئے گی اور عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی پوری قوم کی طرح ہم بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں کامیابی حاصل کرے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے مجموعی طور پر بہت اچھی پرفارمنس دی ہے اور خاص طور پر سپنر یاسر شاہ کی باؤلنگ بہت اچھی رہی اور انہوں نے انگلش بیٹسمینوں پر اپنی دھاک بیٹھا دی ہے جس کا یقینا اگلے ٹیسٹ میچ میں بہت فائدہ حاصل ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اگلے ٹیسٹ میں ضرور کم بیک کرے گی ہم سب کو اپنی ٹیم کی شکست کے باوجود حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم نے مجموعی طور پر بہت اچھی پرفارمنس دی ہے بس قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔
اس لئے پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ میچ نہیں جیس سکی مگر اس کے باوجود ہمیں دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اگلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ضرور کم بیک کرے گی۔