سرکاری فیسوں میں غبن کا الزام، 8پٹواریوں کی اینٹی کرپشن میں طلبی، قبضہ کیس میں 2اہلکار معطل
لاہور(عامر بٹ سے)فرد، انتقال اندراج اور وراثت انتقال کی تصدیق کی سرکاری رقوم کے غبن کا انکشاف،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کے حکم پرریونیو سٹاف کی انسپکشن میں ابتدائی طور پر تحصیل شالیمار کے آٹھ پٹواریوں کی جانب سے سرکاری فیس کا غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی نشاندہی۔انتقالات اور فردوں کی مد میں سرکاری رقم ہڑپ کرنے والوں میں ہربنس پورہ کے ملک تاج،تاج پورہ کے ریاض حسین اور لکھو ڈئیر کے صغیر سرفرست نظر آئے۔گڑھی شو کے محمد سلیم، کوٹلی گھاسی کے محمد منشا، سلامت پورہ کے خالد حسین، ڈوگرائے کلاں کے ملک جمشید بھی شامل رہے۔حیبب اللہ، شفاقت بھٹی، محمد علی پٹواری کے خلاف بھی سرکاری پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کی بجائے ذاتی استعمال میں خرچ کرنے کی نشاندھی ہوئی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن اے نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں اور پٹواریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت ریجن آفس طلب کر لیا گیا ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کو سات روز میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور(اپنے نمائندے سے)بیس لاکھ روپے رشوت وصولی لیکر سرکاری جائیداوں پر قبضے کروانے کا الزام ثابت ہونے پر پٹواری حلقہ ہربنس پورہ ملک تاج اور قانونگو حمید میو کو معطل کر دیا گیا،جمیل احمد نامی شخص کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کروا کر بیس لاکھ روپے وصول کر لیے اور روزنامچہ میں رپٹ ڈال کر ْاسے مالک قرار دیدیا۔اسٹنٹ کمشنر شالیمار مہندی معلوف کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے بعد پنڈوراابکس کھل گیا اور قبضے کی اصلیت سامنے آگئی۔سائل جمیل احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست میں الزام لگایا کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی شادی پر اخراجات کے نام سے بھی 10 لاکھ روپے وصول کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مہر عبدالروف نے پٹواری ملک تاج اور قانگو حمید میو کی انکوائری رپورٹ محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجواتے ہوئے کہا کہ سرکاری جائیداوں پر قبضے کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پٹواری ہربنس پورہ ملک تاج نے الزامات کو من گھرٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا