عوام شجرکار ی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں:شفیق ر ضا قادری

عوام شجرکار ی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں:شفیق ر ضا قادری

  

لاہور(پ ر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ عوام شجرکار ی مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں،شجرکاری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،عوام شجرکاری مہم میں اپنے گھروں میں پودے لگا کر قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اگر ہم اس ملک میں درخت نہیں لگائیں گے تو ہمارے ملک کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

 اور اس سے عوام کا مستقبل مشکل میں پڑ جائے گا،شجر کاری آپشن نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے اور اپنے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے درخت لگانے انتہائی ناگزیر ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ درختوں کی کمی کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے اور امراض پیدا ہورہے ہیں جبکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -