بلین ٹری منصوبے کو عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے،ام البنین

بلین ٹری منصوبے کو عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے،ام البنین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ام البنین نے پودا لگا کر شجرکاری مہم آغاز کیا،اس موقع پر ام البنین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھرمیں شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے، ٹائیگرز فورس کے نوجوان، سول سوسائٹی اس مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، شجرکاری مہم بھرپور کامیاب ہوگی، بلین ٹری منصوبے کو عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے۔

، ماضی کی حکومتوں نے شجرکاری پر کوئی توجہ نہیں دی جس سے پاکستان شدید متاثر ہوا، بلین ٹری منصوبے کی کامیابی سے پاکستان بھرمیں اربوں نئے درخت لگیں گے جس سے پاکستان میں آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگااور پاکستان موسمی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -