وزیر اعظم بتا ئیں انہیں کون کام کر نے سے روک رہاہے،سلیم ر ضا

  وزیر اعظم بتا ئیں انہیں کون کام کر نے سے روک رہاہے،سلیم ر ضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتا ئیں انہیں کون کام کر نے سے روک رہاہے؟۔ آ ئی ایم ایف سے قر ضہ پر خو د کشی کی بجائے انہوں نے ریکار ڈ قر ضے حا صل کر کے نیا ریکار ڈ قا ئم کر دیا،کنٹینر پر کھڑے ہو کر بل جلانے والے بتا ئیں اب وہ عوام پر بجلی بم کیو ں گرا رہے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نیپرا نے بجلی کی قیمتو ں میں اضا فہ کرکے عوام کے زخمو ں پر نمک پا شی کی ہے، مہنگا ئی نے پہلے ہی عوام کا جینا محال کررکھا ہے کمر تو ڑ مہنگا ئی نے عوام سے دو و قت کی رو ٹی کی سکت بھی چھین لی ہے، ایسے حا لا ت میں بجلی کی قیمتو ں میں اضا فہ عوام پر ڈوران حملہ ہے انہوں نے کہا خان صاحب جب آ پ نے غر یبو ں کی ہمدری حا صل کرنے کیلئے بجلی کے بل جلائے تھے اس و قت بجلی کی قیمت آ ٹھ رو پے فی یو نٹ تھی آ ج آ پ کے دو دھ میں دھلے ہو ئے دور میں عوام 19روپے فی یو نٹ بجلی کا بل ادا کررہے ہیں۔ ہم بجلی کی قیمتو ں میں ظا لمانہ اضا فے کو مسترد کر تے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ تبد یلی سرکار نے عوام کو زندہ در گورکر دیا ہے آ ج پاکستان کا بچہ بچہ نااہل نیازی حکومت سے نجات کیلئے دعا ئیں کررہاہے۔ان شا ء اللہ عوام کی دعا ئیں ضرور رنگ لا ئیں گی اور جلد اس نااہل حکومت سے عوام کو نجا ت ملے گی۔