پرائس مجسٹریٹس کے 404مقامات پر چھاپے، 10منافع خور پکڑے گئے
لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی ہے. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 404 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 36 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 49 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ 10 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا. 10 افراد کو حراست میں لیا گیا. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں. انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں،ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ گلی محلوں میں چھوٹے دکانداروں پر بھی نظر رکھیں چیزیں خریدتے وقت پیکنگ پر درج قیمت کامشاہدہ ضرور کریں اور زائد پیسے وصول کرنے والوں کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کے نمبرز پر فوری اطلاع دیں تاکہ ذمہ داروں کو فوری سزا دی جا سکے۔