تعلیم کے بغیر کو ئی معا شر ہ تر قی نہیں   کر سکتا،را ؤعابد علی واجد

    تعلیم کے بغیر کو ئی معا شر ہ تر قی نہیں   کر سکتا،را ؤعابد علی واجد

  

    لاہور(پ ر)سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را وعابد علی واجدنے کہاہے کہ تعلیم کے بغیر کو ئی معا شر ہ تر قی نہیں کر سکتا،دنیا بھر کے چیلنجز کا مقا بلہ کر نے کے لیے ہمیں ہر صو ر ت تعلیم کے حصو ل کو یقینی بنا نا ہو گاان خیالا ت کااظہارانہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر اوکاڑہ رانا سہیل اظہر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اوکاڑہ چوہدری اندریاس بھٹی سے ان کی اوکا ڑہ  میں تعینا تی پر مبارکباد اور اپنی کتا ب گفٹ کر نے کے مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

 اس مو قع پر تحصیل ایجوکیشن آفیسر چوہدری حسن انجم، بزرگ سیاستدان بانی سانجھی قومی سوچ را واجد علیخاں، سابقہ ممبر ضلع کونسل اوکاڑہ رانا خالد جو ئیہ،سابقہ ممبر ضلع کونسل یونس مسیح،سابقہ کونسلر مولا مسیح، اقلیتی رہنمااصغر رحمت و دیگر رہنما بھی مو جود تھے۔را وعابد علی واجد نے مزید کہاکہ تیزی کے ساتھ تر قی کر تی ہوئی دنیامیں باوقا ر مقا م حا صل کر نے کیلئے ہما ری ذمہ داری ہے کہ اپنے بچو ں کے مستقبل کیلئے اپناآ ج قر بان کر نا ہو گا، تعلیم انسا ن کا بنیا دی ا ثا ثہ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -