ساہیوال، یورو آئل لمیٹڈ نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

ساہیوال، یورو آئل لمیٹڈ نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال(بیورو رپورٹ) ماحولیات کی بہتری کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی کو بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ پٹرولیم انڈسٹری میں یورو آئل کو وزیر اعظم شجرکاری مہم میں سب سے پہلے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ساہیوال پاکپتن روڈ پر 20 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف کمپنی یورو آئل لمیٹڈ کے پاکپتن روڈ پر واقع ڈپو پر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے معروف ماہر ماحولیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات پاکپتن شریف رانا صفدر خاں نے کیا۔ اس موقع پر یورو آئل کے سینئر مینیجر سید ابراہیم،احمد حیات ٹیرٹری منیجر، مس سمیحہ برانڈ مینجر، مس لیلیٰ حیدرپی او مینیجر، عبدالسلام پاشا ایڈمن منیجر، محمد انیس آئی ٹی منیجر، محمد عرفان ڈپو انچارج اور انسپکٹر ماحولیات محمد عباس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نے کہا کہ تحفظ ماحول اس وقت ایک اہم ترین مسئلہ ہے جسے ہر ملک اپنی سطح پر حل کر رہا ہے۔ شجرکاری سے ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ گلوبل وارمنگ اور خشک سالی کے تدارک کے لئے شجرکاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سلسلہ میں یورو آئل لمیٹڈ نے وزیراعظم شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ساہیوال پاکپتن روڈ پر 20 ہزار پودے لگانے کا جو آغاز کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اور دیگر نجی اور سرکاری اداروں کے لئے قابل تقلید ہے۔ اس سلسلہ میں یورو آئل کی انتظامیہ اور کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔یورو آئل لمیٹڈ کی طرف سے مس سمیحہ اور محمد عرفان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔