اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جامع مسجد وزیر خان میں درس قرآن

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جامع مسجد وزیر خان میں درس قرآن

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسجد وزیر خان میں ہونے والی گانے کی  شوٹنگ پر اسلامی جمعیت طلبہ نے مسجد میں درس قرآن کا انعقاد کیا اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ودیگر کارکنان جمعیت نے شرکت کی اور مسجدوں کے تقدس کو پامال کرنے کی اس حرکت پر شدید مذمت کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور خزیمہ داؤد نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ مسجد کے تقدس کی پامالی اور مسجد کو عبادت گاہ کی بجائے کمرشل مقاصد اور ناچ گانے کی شوٹنگ کے لیے استعمال کرنا قابلِ تشویش ہے۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے مذکورہ واقعہ کے خلاف سرکلر روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کہا کہ مساجد میں بیہودہ گانوں کی شوٹنگ،ماڈلنگ اور شادی فوٹو شوٹ  سے اسلامی تشخص تباہ کیا جارہا ہے۔تاریخی مسجد وزیر خان میں فلم کے لئے گانوں پر رقص کی شوٹنگ محکمہ اوقاف کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ مساجد میں فلموں کی شوٹنگ اور شادی بیاہ کے پروگرامات پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -