نشتر زون میں کامیاب صفائی آپریشن پر زونل آفیسر کی ورکروں کوشاباش

   نشتر زون میں کامیاب صفائی آپریشن پر زونل آفیسر کی ورکروں کوشاباش

  

لاہور(پ ر)زونل آفیسر جاوید گوندل کی نشتر زون میں کامیاب صفائی آپریشن پر اپنے ورکروں کوشاباش۔شہر میں نصب کردہ تمام کوڑے دانوں کو بر وقت خالی کرا لیا گیا۔ لاہورویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الااضحی کے بعد بھی شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہترین کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

سینئر منیجر آپریشن یاسر گل، آپریشن منیجرمیڈیم حرا نے اپنی نگرانی میں تمام معاملات حل کئے۔

 اور زونل آفیسر جاوید گوندل کے ہمراہ نشتر ٹاون کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ نشتر ٹاون میں قائم یونین کونسل کیمپس کا بھی وزٹ کیا۔ مزیدانہوں نے چونگی امرسدھو،اعوان مارکیٹ،دلم،نشتر کالونی، کاہنہ،پرانہ کاہنہ،صوئے آصل سمیت شہر کے بیشتر علاقوں کا دورہ کیا۔دوران    وزٹ صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر سپروائزر کاہنہ تحسین بلوچ کو شاباش دی۔سنئیر منیجر آپریشن یاسر گل، آپریشن منیجرمیڈیم حرا کاکاہنہ میں صفائی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ عید کے بعد بھی صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اورشہریوں کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جائے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ صفائی آپریشن کے بعدبھی کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ ادارہ شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔انکا مزیدکہنا تھا کہ صفائی ستھرائی میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -