ملزمان نے گھرمیں گھس کر شادی شدہ لڑکی کو تیز دھار آلے سے قتل کر ڈاالا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں 22سالہ خاتون کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا گیا پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے جاوید پارک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 22 سالہ نورین کو قتل کردیا اطلاع ملنے پر قتل کی واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے تحقیقات میں مشکوک بیانات پرمقتولہ نورین کے شوہر کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے