ڈسکہ، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

ڈسکہ، ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈکیتی چوری کی تین وارداتوں میں ڈاکوؤں نے میاں بیوی اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کرنقدی،موبائل فون،و دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ چور کھیتوں سے پیٹر انجن چرا کر لے گئے تفصیلات کے مطابق بڈھا گورائیہ کا رہائشی سہیل انور اپنی بیوی کے ہمراہ ڈسکہ سے خریداری کرکے موٹر سائیکل پر سوار گاؤں واپس جا رہا تھا کہ جب وہ موضع ڈلیکے گورائیہ کے قریب پہنچا تو تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے25ہزار رو پے نقدی،قیمتی موبائل فون اور خریدے ہو ئے کپڑے و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے،کسووالہ کا رہائشی محمد ارشد ولد محمد مالک اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ چار نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہو ئے اور اہلخانہ کویرغمال بنا کر 40ہزار رو پے نقدی،دو عدد موبائل فون،ایل سی ڈی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ طوطی چک کے رہائشی زمیندار محمد افضل کے کھیتوں سے اس کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور پیٹر انجن چرا کر لے گئے۔ پتہ جو ئی کرنے پر معلوم ہوا کہ کھیتوں سے پیٹر انجن چار ملزمان وقار احمد،علی اختر،عبدالرحمان اور اسامہ نے چرا یا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -