اوکاڑہ، جواں سال لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ، جواں سال لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) اوکاڑہ کے نواح میں جواں سال لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ساتھی خاتون نے ویڈیو بنا ڈالی ویڈیوخاندان کو دکھانے اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی دھمکی دے کر تین ماہ تک  بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک 35ٹو آر اے میں زاہدہ بی بی دختر محمد حنیف کا ہمسائے محمد اقبال کے ہاں آنا جانا تھا جہاں سے اقبال کی 15سالہ بھانجی(ز) بھی زاہدہ بی بی کے گھر آتی جاتی تھی کہ محمدسلیم نے تین ماہ قبل (ز)کوبداخلاقی کانشانہ بنا ڈالا جبکہ زاہد ہ بی بی اس کی ویڈیوبناتی رہی بعد ازاں زاہدہ بی بی اور محمد سلیم متاثرہ کو دھمکی دیتے رہے اگر اس نے ان کی خواہش کی مطابق آنے سے انکار کردیا تو ا س ویڈیو اس کے پورے خاندا ن کو دکھا دیں گے اور انٹر نیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیں گے اس بلیک میلنگ پر تین ماہ تک (ز)کو محمدسلیم بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے محمد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے اطلاع ملنے پر بشریٰ پروین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور حکم دیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

 خصوصی ٹیم  نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں 

مزید :

علاقائی -