ہیڈ مرالہ: سورج ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ہیڈ مرالہ: سورج ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

  

ہیڈمرالہ(نمائندہ پاکستان)علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھاجانے والا 5رکنی ”سورج ڈکیت گینگ“ سرغنہ سمیت گرفتار، نقدی، ناجائز اسلحہ، موٹرسائیکلیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ مستنصر فیروزاعوان اورایس ڈی پی اوصدرسرکل عرفان الحق سلہریاکی واضع ہدایت پرعمل کرتے ہوئے پولیس تھانہ ہیڈمرالہ نے ایس ایچ اوخرم شہزادکی سربراہی میں جدیدتکنیک استعمال کرتے ہوئے علاقہ میں راہزنی کی وارداتیں کرنے والے سورج چنگڑ ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت5ارکان گرفتار کر لئے۔گرفتارہونے والے ملزمان میں سرغنہ شوکت علی عرف سورج ولدجاویدقوم چنگڑسکنہ ڈھلیوالی، زاہدولدفیاض قوم چنگڑفقیرسکنہ جوڑیاں، یار بادشاہ ولدظفراقبال قوم فقیر،دیشام عرف شانی قوم چنگڑسکنہ جوڑیاں اورکیراج عرف کرن ولدموج قوم فقیرچنگڑسکنہ قلعہ دیدارسنگھ شامل ہیں۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، 5موٹرسائیکلیں،10قیمتی موبائل فونز اور 3ناجائزپسٹل معہ گولیاں برآمد ہوئیں ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے،ڈکیٹ گینگ کی گرفتاری پراہل علاقہ نے سکھ کاسانس لیتے ہوئے خرم شہزاداورانکی ٹیم کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے واضع رہے کہ ملزمان کی راہزنی کی وارداتوں کی وجہ سے علاقہ بھرمیں خوف اور دہشت کاعالم تھا۔

مزید :

علاقائی -