انویسٹی گیشن پولیس نے گمشدہ خاتون، بچے کو ورثاء سے ملا دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا، خاتون اور ذہنی معذور بچے کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ڈی ایس پی نواں کوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے پاکیزہ بی بی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا پاکیزہ بی بی اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی جبکہ انچارج انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ عبدالغفور نے ذہنی معذور بچے حسنین کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کیا 8سالہ حسنین گھر کا دروازہ کھلا رہ جانے کی وجہ سے گھر سے باہر نکل گیا اور گم ہو گیا تھا مدعیان نے تھانہ جات میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔