تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں موٹر سائیکل چور گینگ سرگرم

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں موٹر سائیکل چور گینگ سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں موٹر سائیکل چور گینگ سرگرم پولیس مقدمات درج کرنے سے انکاری شہری مقدمات درج کروانے کے لئے دربدر کی ٹھکریں کھانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا اور اسکی چوکی پنجاب سوسائٹی کی حدود میں موٹر ساہیکل چور گینگ متحرک ہے چور بڑی مہارت سے موٹر سائیکل کے تمام لاک کھول کر آسانی کیساتھ موٹر سائیکل  چوری کر کے  رفوچکر ہوجاتے ہیں چور گینگ کے سرگرم ساتھی نے امانت سکول والی گلی سے شہری امان اللہ کی موٹرسائیکل  نمبری LEW 300 چوری کر کے فرار ہوگیا چھ روز گزر جانے کے باوجود   تاحال ایس ایچ او نے مقدمہ درج نہ کیا شہری نے پولیس کے نارواسلوک اور مقدمہ درج نہ کرنے پر سی سی پی لاہور سے مداخلت کی درخواست کی۔ 
 

مزید :

علاقائی -