شوہر کے مبینہ تشدد سے ایک اور حوا کی بیٹی جاں بحق 

شوہر کے مبینہ تشدد سے ایک اور حوا کی بیٹی جاں بحق 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ کے علاقہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے ایک اور حوا کی بیٹی جاں بحق ہوگئی  پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں 30 سالہ آسمہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر  نے تشدد کا نشانہ بنایا  جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی مقتولہ آسمہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی پولیس کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ  مارٹم کروا لیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گئی مقتولہ کے لواحقین نے شوہر کے خلاف تشدد کی درخواست جمع کروا رکھی ہے  مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد منظر عام آئیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -