ڈیوٹی پرمامور ٹریفک وارڈنز نے چوری کی موٹرسائیکل پکڑ لی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیوٹی پرمامور ٹریفک وارڈنز نے چوری کی موٹرسائیکل پکڑ لی تفصیلا ت کے مطابق سیکٹر اچھرہ، پٹرولنگ آفیسر اکرم نے بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹرسائیکل سوار نے رکنے کی بجائے موٹرسائیکل بھگا دی پٹرولنگ آفیسر نے بذریعہ وائرلیس وارڈنز کو اطلاع دی ٹریفک وارڈنز ساجد اور قاسم نے تعاقب کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا موٹرسائیکل پر تھانہ فیکٹری ایریا میں چوری کا مقدمہ درج تھا سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے وارڈنز کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔