ڈور سے 2 ہلاکتیں ایک یس ایچ او معطل، دوسرا تاحال ڈیوٹی پر براجمان

  ڈور سے 2 ہلاکتیں ایک یس ایچ او معطل، دوسرا تاحال ڈیوٹی پر براجمان

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  لاہور کے علاقہ ساندہ اور شفیق آباد میں قاتل ڈور پھر دو زندگیاں لے گئی جبکہ متعلقہ حکام حرکت میں آئی اور فوری طور پر ایس ایچ او ساندہ کو قاتلانہ ڈور سے ہلاکت پر معطل جبکہ تھانہ شفیق آباد کے علاقہ میں اسی قاتلانہ ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچے کی ہلاکت کے باعث تھانہ ایس ایچ او عتیق ڈوگر تاحال اپنی ڈیوٹی پر براجمان ہے اور سی سی پی او کے احکامات کے جس علاقے میں ڈور سے کوئی ہلاکت ہوئی تو ایس ایچ او تو ایس ایچ او اس علاقے کا معطل ہوگا وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد بھی ایس ایچ او شفیق آباد کو معطل نہیں کیا گیا جبکہ ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر کا کہنا ہے کہ مجھے ایس ایچ او لگنے کا کوئی شوق نہیں یہ تو ڈیپارٹمنٹ کو میری ضرورت اور خواہش ہے۔ علاقہ مکینوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ایس ایچ او ہی قاتلانہ ڈور سے ہونے والی ہلاکت کا ذمہ دار ہے اسے فی الفور معطل کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -