ون ویلرز کیخلاف آگاہی مہم شروع کر دی  ہے، حماد عابد

ون ویلرز کیخلاف آگاہی مہم شروع کر دی  ہے، حماد عابد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور حماد عابد نے کہا کہ ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا موٹر مکینک جیل کی ہوا کھائے گا، بفل نکالنے والے، سائیلنسر اتروانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ پکڑے جانے پر ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا  ون ویلرز کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی دستے مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کینال روڈ سمیت مصروف شاہراہوں پر تعینات کئے جائیں گے۔ جشن آزادی کے موقعہ پر عارضی سپیڈ بریکر لگاتے ہوئے موٹر سائیکلسٹ کو کنٹرول کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی سے قبل موٹرسائیکلسٹ ون ویلرز کے خلاف آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی،، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، زگ ذیگ، ریسنگ کرنے والوں کیخلاف خصوصی اقدامات کئے جائیں گیں، ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں خصوصاً والدین کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے،  18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کی موٹرسائیکل، گاڑی،رکشہ کو 3 دن کیلئے بند رکھا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری ہیلپ لائن 15 پر ون ویلنگ کی فوری اطلاع دیں۔ 

مزید :

علاقائی -