بزنس کمیونٹی کوفول پروف سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں 

بزنس کمیونٹی کوفول پروف سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں صنعت کاروں اور تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے لاہور پولیس بزنس کمیونٹی کوفول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے بھرپور وسائل برائے کار لا رہی ہے بزنس کمیونٹی کو ایک ہی چھت تلے پولیس سے متعلقہ جدید آن لائن سہولیات کی فراہمی کے لئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پولیس خدمت مرکز کا قیام محکمہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس  اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید سے ملاقات کے دوران کیا ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے لاہور چیمبر آف کامرس میں زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا اوروہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد اور دیگر متعلقہ پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے  صدرلاہور چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کو چیمبرمیں مختلف محکموں کی طرف سے قائم سہولیاتی مراکز کا بھی دورہ کروایا۔صدر چیمبر عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت میں پولیس خدمت مرکز کے قیام کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے صدر چیمبرعرفان اقبال شیخ کو آگاہ کیا۔

 کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔شہر میں قائم مختلف سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خد مت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ پولیس خدمت مرکزڈی آئی جی آپریشنز آفس،گلبرگ،اقبال ٹاؤن،گریٹر اقبال پارک،ٹاؤن ہال،ارفع کریم ٹاور اور بحریہ ٹاؤن خدمت مرکز شہریوں کو یہ سہولیات دے رہے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے بھی مقررہ اوقات میں شہریوں کوبہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -