فیروزوالہ، ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،لاکھوں کی لوٹ مار

  فیروزوالہ، ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،لاکھوں کی لوٹ مار

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)ڈکیتی اور چوری کی متعدد  واراتوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار ڈاکوں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی گاڑیاں چھین کر لے گے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار عثمان ارشد کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں زیورات نقدی چھین کر لے گے۔ ڈاکوؤں نے عرفان طیب کو روک کر لوٹ لیانقدی اور موٹر سائیکل چھین کر لے گے۔ ڈاکوؤں نے زمیندار محمود کے ڈیرہ میں داخل ہو کر سیفاالماری سے تین لاکھ کی رقم اور لائنسی اسلحہ بھی لے گے۔ کالاشاہ کاکو کے قریب ڈاکوؤں نے دو دستوں کاشف امین اور ساتھی کو روک کر لوٹ لیاڈاکوؤں دو لاکھ ساٹھ ہزار کی رقم اور چار موبائل چھین کر لے گے۔ خانپور نہر کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار کو روک کر لوٹ لیا نوے ہزار کی رقم موبائل چھین کرلے گے۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے تین موٹر سائیکلیں چوری کر لی۔ 

مزید :

علاقائی -