پولیس موبائل خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ ایک ہی چھت تلے کریکٹر وویرفکیشن سرٹیفکیٹس، ایف آئی آر کی نقول، گمشدگی رپورٹس کااندراج جیسی 14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرگارڈن ٹاؤن، منگل ماڈل ٹاؤن، بدھ ڈیفنس اے،جمعرات ڈیفنس بی، جمعہ شیراکوٹ جبکہ بروز ہفتہ مزنگ اڈا فرائض سرانجام دے گا۔
اشفاق خان نے مزید کہا کہ موبائل خدمت مرکز پر آنے والے شہری سماجی فاصلے سمیت ماسک، سینیٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں۔