ڈپٹی ڈائریکٹر واسا کے قتل میں ملوث بیوی گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر واسا کو قتل کر نے میں ملوث بیوی شہلا کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا جبکہ مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق ایک روز قبل ٹاؤن شپ کے علاقے میں سفاک بیوی شہلا نے مبینہ طور پر ساتھیوں سے مل کر واسا کے ڈپٹی ڈائریکٹرشاہد حفیظ کو قتل کردیا تھا پولیس نے بھائی خالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بیوی شہلا کو حراست میں لے لیا تھا تاہم پولیس کے مطابق ملزمہ کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے پستول برآمد کرکے واقعہ کی مزید تفتیش کی جاری ہے۔
پولیس نے اردگرد سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج لی ہے جس کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔