ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5گھروں کا صفایا کر دیا، متعدد شہری بھی لٹ گئے 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5گھروں کا صفایا کر دیا، متعدد شہری بھی لٹ ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق رائیونڈ سٹی  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شکیل کے گھر سے 4لاکھ 70ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ہیئر میں ڈاکوؤں نے سفیان کے گھر سے 2لاکھ50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گارڈن ٹاون میں ڈاکوؤں نے وقاص کے گھر سے2لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے انجم علی کے گھر سے1لاکھ 45ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان.ملت پارک میں ڈاکوؤں نے مصطفی کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان  لوٹ لیا شاہدرہ ٹاون میں ڈاکوؤں نے نوید سے70ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسین سے18 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لاری اڈا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے بابر سے 10ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ چوہنگ،شادمان، شمالی چھاونی  سے گاڑیاں اور نیو انارکلی،ماڈل ٹاون اور اسلام پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -