نواب، مصطفی ٹاؤن پولیس کی کارروائیاں، ڈکیت، چو ر گینگ گرفتار

    نواب، مصطفی ٹاؤن پولیس کی کارروائیاں، ڈکیت، چو ر گینگ گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس نے شہرمیں ہاؤس رابری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کو گرفتارکرکے ان سے زیورات، نقدی  ناجائز اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے تفصیلا ت کے مطابق ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر تشدد کرکے ڈکیتی کرنے والے گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نواب ٹاؤن تیمور عباس کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے خالد اور زبیر نامی ملزمان گرفتار کیا ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں لوٹا ہوا مال برآمدکر کے ملزمان کو مزیدتفتیش کیلئے شعبہ انویسٹی گیشن کے لئے حوالے کر دیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش چند روز قبل نواب ٹاؤن کے علاقے ای بلاک میں ہاؤس رابری کی واردات کا اعتراف بھی کیا ہے۔ دوسری کارروائی میں مصطفی  ٹاؤ ن پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا،ایس ایچ او مصطفی ٹاون محمد علی کے مطابق تھانہ مصطفی ٹاون پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان حیدر، علی اور جماعت علی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4 موبائل فونز،موٹر سائیکلزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا 2پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لیا،ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق خان نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ مصطفی ٹاون محمد علی اور دیگر ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -