ڈولفن سکوارڈ،پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن سکوارڈ،پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی راشد ہدایت نے15 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام519کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے66پسٹلز،07 رائفلز، 01 پمپ ایکشن،64میگزین اور855گولیاں برآمد کی گئیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے95 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے04کاریں،29موٹرسائیکلیں،33 موبائل فونز اور01لاکھ 06ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران35 بوتلیں شراب، بھاری مقدار میں چرس سمیت حقہ شیشہ برآمد کیا گیا شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے172افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ02لاکھ 81ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں، 7179 گاڑیوں اور02لاکھ83ہزار249 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ197موٹر سائیکلوں،20 گاڑیوں اور311اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا  جعلی نمبرپلیٹس والی01گاڑی اور11موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر13،ہوائی فائرنگ میں 08 جبکہ ون ویلنگ میں ملوث67 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ47 عادی جبکہ 01 عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید :

علاقائی -