بہترکارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات،تعریفی اسناد تقسیم

بہترکارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات،تعریفی اسناد تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی کورونا وباء کے خلاف جنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر نے لاہور پولیس کے 259 افسران اور جوانوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے پولیس لائنز، آپریشنز ونگ،انویسٹی گیشن، ایلیٹ فورس، ڈولفِنسکواڈ، پی آر یو،مجاہد سکواڈ،  فلائنگ سکواڈ، ٹریفک پولیس اور لیڈیز سمیت دیگر ونگز کے اہلکار شامل تھے زیر تربیت سب انسپکٹرز کے محکمانہ کورس ''B'' پولیس لائنز میں   جاری ہے  گذشتہ ہفتے کے دوران جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 30 کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا  فائرنگ رینج پر آپریشنز ونگ کے 142 جبکہ سکیورٹی ڈویڑن کے86 جوانوں نے فائر پریکٹس کی اہلکاروں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے آمد وزیراعظم پاکستان، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر 104 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر 125 سے زائد جوان روانہ کئے گئے۔سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہر کی مختلف مقامات پر 22 سے زائد پلاٹون نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

مزید :

علاقائی -