انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں اضافہ

        انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے ملک کو1302.73 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے مین 18.56 فیصد زیادہ ہے،  مالی سال 2018-19ء  میں آئی ٹی خدمات کی برمدات سے ملک کو1098.794 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔کمپوٹرسروسز کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 20.91 فیصد رہی،گزشتہ مالی سال میں۔کمپوٹرسروسز کی برآمدات سے ملک کو 998.630 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

ستہ مالی سال میں کمپوٹرسروسز کی برآمدات سے ملک کو825.900 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سافٹ وئیرکنسلٹنسی خدمات کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 14.75 ملین ڈالررہی۔ گزشتہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 376.07 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔ پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو327.72 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ہارڈ وئیرکنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے گزشتہ مالی سال کے دوران 1.919 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاگیا جوپیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 17.43 فیصد کم ہے۔ پیوستہ مالی سال میں ہارڈ وئیرکنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.32 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اسی طرح مرمت وبحالی خدمات کی برآمدات میں 72.04  فیصد کمی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  

مزید :

کامرس -