جاپان کے تجارتی منافع میں مارچ کے دوران 99 فیصد کمی

جاپان کے تجارتی منافع میں مارچ کے دوران 99 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹوکیو(یواین پی)جاپان نے کہا ہے کہ اس کے تجارتی منافع میں مارچ کے دوران 2019  کے اسی ماہ کے مقابلے میں 99 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث بڑے شراکت دار ملکوں کو برآمدات کم ہونا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ کے دوران ملک کا تجارتی منافع 4.9 ارب ین (45.5 ملین ڈالر) رہا جو مارچ 2019  کے مقابلے میں 1 فیصد سے بھی کم ہے، مارچ 2019 کے دوران ملک کا تجارتی منافع 517 ارب ڈالر رہا تھا۔مارچ کے دوران چین جیسے بڑے تجارتی شراکت دار کے ساتھ ساتھ امریکا اور یورپی ملکوں کو بھی مصنوعات کی برآمد میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں شدید نقصان ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -