بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11پاکستانی ہندو تارکین وطن کی پر اسرارموت، واقعہ کی تحقیقات کی جائے، پاکستان ہندو کونسل کا مطالبہ 

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11پاکستانی ہندو تارکین وطن کی پر اسرارموت، واقعہ ...

  

جودھ پور، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان سے ہجرت کرکے بھارتی ریاست راجستھان میں جا بسنے والے 11 ہندو تارکین وطن کی لاشیں ان کی جھونپڑی سے برآمد ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے ضلع جودھ پور میں کھیتوں کے قریب ایک جھونپڑی سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پورے خاندان میں سے صرف ایک ہی شخص زندہ بچا ہے جو اْس وقت گھر سے باہر تھا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ علاقہ مکین بھی ان افراد کی موت سے ناوا قف تھے۔جودھ پور پولیس نے کہاہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خود کشی کا لگتا ہے، جائے وقوعہ سے کیمیکل کی بو آرہی تھی جس سے گمان ہوتا ہے کہ سب نے کوئی زہریلا کیمیکل پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہو،تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی حتمی بات کہی جا سکتی ہے۔علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونیوالے تمام افراد کھیتی باڑی کرتے تھے۔ ان کاتعلق بھل برادری سے ہے اور یہ لوگ حال ہی میں پاکستان سے آکر یہاں مقیم ہوئے تھے۔ ابھی تک موت کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ تاہم انڈیا میڈیا میں خاندان کے تمام افراد کو زہر دینے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ تھرپارکر کے بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا یہ بدقسمت ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہو گیا تھا۔دریں اثنا پاکستان ہندو کونسل اور آل پاکستان ہندو پنچائیت نے بھارتی شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندو شہریوں کی پرسرار ہلاکت پر بھارتی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیاہے۔

پراسرار موت

مزید :

صفحہ اول -