شادمان،پارک میں شجرکاری  مہم کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں 

  شادمان،پارک میں شجرکاری  مہم کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں 

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شادمان مارکیٹ پارک لاہور میں انجیر کا پودا لگا کر صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ شجرکاری مہم کے دوران ایک روز میں 12 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، سبطین خان اور فیاض الحسن چوہان کے علاوہ ٹائیگر فورس کے جوان بھی تقریب میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کے افتتاح پر ٹائیگر فورس کے جوانوں اور عثمان ڈار کو مبارکباد دی۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹائیگر فورس کی کیپ پہنائی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے جذبے اور عزم کو سراہا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بدقسمتی سے کردار کشی کیلئے غلط خبریں چلائی گئیں۔ میری درخواست ہے کہ تعمیری بات کریں۔ وزیراعلیٰ نے اس یہ مصرعہ پڑھا ”ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی“۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے خصوصاً لاہور میں اربن فاریسٹ کے فروغ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ اربن فاریسٹ کے فروغ کیلئے میاواکی ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

جھلکیاں 

مزید :

صفحہ اول -